۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شہید شیرین ابو عاقلہ

حوزہ/ صہیونی جنگ کے وزیر بینی گانٹز نے کہا کہ اسرائیل الجزیرہ چینل کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کیس کے سلسلے میں کسی بیرونی تحقیقات میں تعاون نہیں کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی جنگ کے وزیر بینی گانٹز نے کہا کہ اسرائیل الجزیرہ چینل کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کیس کے سلسلے میں کسی بیرونی تحقیقات میں تعاون نہیں کریں گے، گانٹز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی محکمہ انصاف کا شیرین ابو عاقلہ کی موت کی تحقیقات کا فیصلہ ایک سنگین غلطی تھی۔

میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ("ایف بی آئی") نے ایک فلسطینی نژاد امریکی رپورٹر کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جسے مئی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی کوریج کے دوران گولی مار دی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج نے ستمبر میں دعویٰ کیا تھا کہ ہو سکتا ہے اسے کسی اسرائیلی فوجی نے غیر ارادی طور پر گولی مار دی ہو، لیکن ہو سکتا ہے کہ اسے فلسطینیوں نے اسرائیل کو بدنام کرنے کے لیے مارا ہو۔

فلسطینی حکام اور ابو عاقلہ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر قتل کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .